On this page
خود کو اور دوسروں کو COVID-19 سے بچائیں۔
COVID-19 اب بھی کمیونٹی میں موجود ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ لوگ شدید بیمار ہو سکتے ہیں۔ دوسروں کو محفوظ رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ خود کو محفوظ رکھیں۔ اگر آپ کو COVID نہ لگے تو آپ COVID کو پھیلانے کا باعث بھی نہیں بن سکتے۔
اپنا ٹیسٹ کروائیں
ان صورتوں میں گھر میں رہیں اور اپنا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کریں:
- آپ میں ناک بہنے، گلے میں درد یا خراش، کھانسی، بخار یا سردی لگنے کی علامات ہوں
- آپ COVID-19 میں مبتلا کسی شخص کے کانٹیکٹ ہوں
اگر آپ کا ٹیسٹ منفی آئے تو آپ کو اگلے چند دن ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ استعمال کرتے رہنا چاہیے اور اپنی علامات ختم ہو جانے تک گھر میں رہنا چاہیے۔
اگر آپ کو COVID-19 سے شدید بیمار ہونے کا امکان ہو تو اپنے جی پی سے PCR ٹیسٹ کرنے کو کہیں۔ اگر آپ کا PCR ٹیسٹ مثبت آئے تو آپ کو اپنا نتیجہ رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
COVID-19 کا ٹیسٹ کروائیں پر مزید معلومات دیکھیں۔
اپنی صحت کا خیال رکھیں
اگر آپ کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آئے تو آپ کو آرام کرنا چاہیے اور جی پی سے بات کرنی چاہیے۔ اکثر لوگوں کی علامات ہلکی ہوں گی اور وہ گھر میں صحتیاب ہو سکتے ہیں۔ آپ کو:
- کم از کم 5 دن گھر میں رہنا چاہیے۔ کام پر یا سکول میں نہ جائیں۔ ہسپتالوں، معمّر افراد کے نگہداشتی اداروں اور معذوروں کی خدمات سے دور رہیں۔
- اگر آپ کو ہنگامی صورتحال میں گھر سے نکلنا پڑے تو ماسک پہنیں۔ سرجیکل ماسک یا N95 بہترین ماسک ہے۔
- آپ حال ہی میں جن لوگوں سے ملے ہوں یا جن جگہوں پر گئے ہوں، انہیں بتائیں کہ آپ کوCOVID ہے۔
اگر آپ کی علامات بگڑ جائیں تو آپ کو جی پی سے بات کرنی چاہیے۔
اگر آپ جی پی سے بات نہ کر سکتے ہوں تو فوری نگہداشت کے لیے وکٹورین ورچوئل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو کال کریں۔
ہنگامی صورتحال میں ٹریپل زیرو (000) پر کال کریں۔
آپ سے 10 دنوں تک دوسرے لوگوں کو انفیکشن لگ سکتا ہے۔ اگر آپ کو ناک بہنے، گلے میں درد یا خراش، کھانسی، بخار، سردی لگنے، پسینے آنے یا سانس لینے میں مشکلات جیسا کوئی مسئلہ ہو آپ کو گھر میں رہنا چاہیے۔ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کریں یا اگر آپ تذبذب کا شکار ہوں تو جی پی سے بات کریں۔
مدد
مزید معلومات کے لیے:
- اگر آپ کے COVID-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے تو COVID-19 کے لیے چیک لسٹ دیکھیں
- علامات اور گھر میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے متعلق معلومات کے لیے COVID-19 کو سنبھالنا دیکھیں
کسی سے بات کرنے کے لیے:
- 131 450 پر تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس کو کال کریں
COVID کی دوائیاں مانگیں
COVID کی دوائیاں زندگیاں بچاتی ہیں اور لوگوں کو COVID-19 کی شدید بیماری سے بچاتی ہیں۔ یہ دوائیاں جلد از جلد لینی چاہیئں اور بہترین اثر تب ہوتا ہے جب یہ بیماری شروع ہونے کے بعد 5 دنوں کے اندر لی جائیں۔
COVID کی دوائیوں کے لیے اپنی اہلیت جاننے کے لیے ان سوالات کا جواب دیں۔ اگر آپ کے خیال میں آپ اہل ہیں تو جی پی سے بات کریں۔ جی پی یہ یقینی بنانے کے لیے مدد دے سکتا ہے کہ اہل لوگوں کو جلد از جلد علاج ملے۔
مزید معلومات کے لیے اینٹی وائرلز اور دوسری دوائیاں دیکھیں۔
ماسک پہنیں
ماسک آپ کو COVID-19 انفیکشن لگنے اور اسے آگے پھیلانے سے بچا سکتے ہیں۔ ماسک اچھی کوالٹی کے ہونے چاہیئں اور چہرے پر درست پورے آنے چاہیئں۔ N95 اور P2 ماسک (ریسپیریٹرز) سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
آپ کو ان مواقع پر ماسک پہننا چاہیے:
- پبلک ٹرانسپورٹ میں، عوامی جگہوں کے اندر اور باہر ہجوم والی جگہوں پر
- اگر آپ کو COVID-19 ہو اور آپ کا گھر سے نکلنا ضروری ہو
- اگر آپ کے لیے یا آپ کے کسی قریبی شخص کے لیے شدید بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ ہو۔
2 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہیے کیونکہ اس سے گلا گھٹنے اور سانس رکنے کا خطرہ ہے۔
مزید معلومات کے لیے چہرے کے ماسک دیکھیں۔
ویکسین کی اگلی ڈوز لگوائیں
ویکسینز آپ اور آپ کے گھرانے کو COVID-19 کی شدید بیماری سے بچانے کا بہترین طریقہ ہیں۔ آپ کو وہ ویکسینیشنز مکمل رکھنی چاہیئں جن کا آپ کے لیے مشورہ دیا جاتا ہے۔ جی پی سے بات کر کے پتہ کریں کہ آپ کے لیے کتنی ڈوزوں کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اگر آپ کو COVID-19 ہو چکا ہو تو بھی آپ کو ویکسین لگوانی چاہیے۔ جی پی کے پاس یا مقامی فارمیسی میں اپنی اگلی ڈوز بک کرنے کے لیے ویکسین کلینک فائنڈر استعمال کریں۔
مزید معلومات کے لیے COVID-19 ویکسین دیکھیں۔
تازہ ہوا اندر آنے دیں
COVID-19 ہوا میں پھیلتا ہے۔ ان ڈور جگہ پر تازہ ہوا کے داخلے سے COVID-19 پھیلنے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ ان ڈور جگہوں پر دوسرے لوگوں کے ساتھ اکٹھے ہونے کے مواقع پر جب ممکن ہو تو کھڑکیاں یا دروازے کھلے رکھیں۔ اگر آپ یہ نہ کر سکتے ہوں تو پورٹیبل ایئر کلینر (HEPA فلٹر) استعمال کریں جو ہوا میں سے ایروسول ذرّات دور کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ہوا کا گزر دیکھیں۔
COVID-19 سے صحتیابی
جب مریضوں سے COVID-19 دوسروں کو لگنے کا امکان ختم ہو جائے تو اس کے بعد بھی کئی مریضوں کی بیماری جاری رہتی ہے۔ مکمل صحتیابی کے لیے اپنے جسم کو نگہداشت اور وقت دیں۔
آپ کو انفیکشن لگنے کے بعد 6 مہینے ٹھہر کر ویکسین کی اگلی ڈوز لگوانی چاہیے۔ اس طرح آپ کو وائرس کے خلاف بہترین تحفظ ملنا یقینی ہو گا۔
آپ کو صحتیابی کے بعد بہت جلد یعنی صرف 4 ہفتے بعد ہی دوبارہ COVID-19 ہو سکتا ہے۔ اگر انفیکشن لگنے کے 4 ہفتے بعد یا اس سے زیادہ عرصہ بعد آپ میں علامات ہوں تو آپ کو اپنا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔
جب COVID-19 کی علامات 3 مہینے سے زیادہ برقرار رہیں تو اسے لونگ یعنی لمبا COVID کہا جاتا ہے۔ آپ کو جی پی سے ملنا چاہیے جو آپ کو علامات کو سنبھالنے میں مدد دے سکتا ہے یا ضرورت ہونے پر آپ کو سپیشلسٹ کے پاس بھیج سکتا ہے۔
لونگ COVID کے متعلق مزید معلومات لیں۔
اگر آپ کانٹیکٹ ہیں تو
اگر آپ ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ لانے والے کسی شخص کے ساتھ ایک گھر میں رہتے ہیں یا قریبی کانٹیکٹ ہیں تو آپ کو COVID-19 ہونے کا خطرہ ہے۔
مثبت نتیجہ لانے والے شخص کے ساتھ واسطے کے بعد آپ کو خود میں علامات ظاہر ہونے پر نظر رکھنی چاہیے اور 7 دن تک باقاعدگی سے ٹیسٹ کرنا چاہیے۔ اس عرصے میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ:
- ہسپتالوں، معمّر افراد کے نگہداشتی اداروں اور معذوروں کی خدمات سے دور رہیں
- گھر سے نکلتے ہوئے، پبلک ٹرانسپورٹ میں اور کام اور سکول جیسے ان ڈور مقامات پر ماسک پہنیں
- جب ممکن ہو، کھڑکیاں کھلی رکھ کر ان ڈور جگہوں پر تازہ ہوا اندر آنے دیں
کانٹیکٹس کے لیے چیک لسٹ کے متعلق مزید معلومات دیکھیں۔
This page has been produced in consultation with and approved by: